بلوچستان میں زیر تعمیر اسکول کو دھماکے سے اُڑادیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 17 نومبر 2021
دھماکے کے نتیجے میں اسكول كے ڈھانچے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیویز۔(فوٹو: فائل)

دھماکے کے نتیجے میں اسكول كے ڈھانچے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیویز۔(فوٹو: فائل)

کوہلو: بلوچستان کے علاقے کوہلو کی تحصيل ماوند ميں لڑکوں کے لیے زیر تعمیر سرکاری اسکول کو دھماكہ خيز مواد سے اڑا ديا گيا۔

ليويز كے مطابق گزشتہ شب كوہلو كی تحصيل ماوند كی يونين كونسل سفيد ميں نامعلوم افراد نے دھماكہ خيز مواد سے زير تعمير بوائز اسكول كو دھماكہ خيز مواد سے اڑا ديا، جس كے نتيجے ميں اسكول كو نقصان پہنچا ہے، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ليويز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اكھٹے كرلیے ہیں اس حوالے سے مزيد كاروائی جا ری ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔