- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کیلیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لیے اہم ہے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کا دورہ کیا اور کور لیول کی مشقوں کے اختتامی مرحلے کا مشاہدہ کیا۔ مشقوں کا مقصد آرمی وار گیمز کے آپریشنل تصورات کو جانچنا تھا۔ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مختلف دفاعی و جارحانہ ٹاسک پورے کرنا مشقوں کا مقصد تھا۔ مشقوں میں وی ٹی فور ٹینک، فضائی مدد سمیت جدید ویپن سسٹمز کا استعمال کیا گیا۔
آرمی چیف نے مشقوں میں شریک دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور پروفیشنلزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے فوج میں نئے شامل کردہ چینی وی ٹی فور ٹینکوں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے زمانہ امن میں حقیقی تربیت لازمی ہے، آپریشنل ڈرلز کی مسلسل پریکٹس خطرات کے مؤثر جواب کے لیے اہم ہے۔
مشقوں کے علاقے میں آمد پر کور کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشقوں پر جامع بریفنگ بھی دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔