بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 19 نومبر 2021
حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

 کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں حلقہ بندیوں کے لیے 6 سے 20 دسمبر تک نقشہ جات اور ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 20 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 21 جنوری سے 4 فروری تک اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 28 فروری 2022 کو آویزاں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔