پاکستان کا تیسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل برانڈ: ٹیکنو موبائل

 جمعـء 19 نومبر 2021
Tecno
Press Release
مشہور سپر ہیرو شخصیت، کرس ایونز کو کیم آن 17 سیریز کےلیے عالمی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ (تصاویر بشکریہ: ٹیکنو موبائل)

مشہور سپر ہیرو شخصیت، کرس ایونز کو کیم آن 17 سیریز کےلیے عالمی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ (تصاویر بشکریہ: ٹیکنو موبائل)

ٹیکنو موبائل پاکستان میں تیسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون برانڈ کیسے بنا؟ آئیے ملک میں برانڈ کی مسافرت ملاحظہ کرتے ہیں۔

2016 میں اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے، ٹیکنو نے مختصر وقت میں ایک طویل سنگ میل عبور کیا۔

ہم سب ٹیکنو کے ابتدائی سال کا جائزہ لیتے ہیں کہ جب اس کا واحد ڈسٹری بیوٹر یونائیٹڈ موبائل تھا، اور برانڈ نے پاکستان میں کم وبیش سیکڑوں ڈیوائسز فروخت کیں۔

انتھک کوششوں سے ٹیکنو نے 2017 میں فینٹم 6 کی لانچ کے ساتھ یکے بعد دیگر فونز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھا کیا۔ بعدازاں برانڈ نے کامیابی کے ساتھ W3، W5، L8 لائٹ اور کیم آن C7 متعارف کرائے۔ ٹیکنو نے اپنے کیم آن CX اور CX ایئرموبائل کے ذریعے اپنا پہلا باقاعدہ آف لائن لانچ منعقد کیا جہاں اسٹیفن ہا اور عالمی ٹیم نے بھی پرکشش و مسحور کن تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں معروف گلوکار اسرار نے بھی لائیو پرفارمنس دی۔

اس پرجوش ابتداء کے بعد ٹیکنو نے مڈرینج اسمارٹ فون مارکیٹ میں نمایاں مقام بنانا شروع کیا۔ برانڈ نے 7,000 سے لے کر 25,000 روپے تک کی مالیت کے درجنوں فون متعارف کرائے جو صارفین کےلیے قیمت کے لحاظ سے انتہائی مناسب رہے جبکہ معیاری خصوصیات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

2018 کے آغاز کے ساتھ ہی، ٹیکنو نے پاکستان میں اپنے پہلے فون اسپارک اور اسپارک Pro کے ساتھ ایک بھرپور آغاز کیا۔ بعدازاں، معیاری ڈیوائس کا ایک سلسلہ شروع کردیا جس میں کیم آن آئی، کیم آن آئی ایئر، کیم آن ایکس، کیم آن ایکسPro  سرفہرست ہیں۔ اس تقریب میں ایمن خان اور منیب بٹ جیسی نوجوان مشہور شخصیات شریک تھیں۔

پھر 2018 کے اختتام اور 2019 کے آغاز تک ٹیکنو مارکیٹ میں مکمل طور پر منظر عام پر آگیا۔ ٹیکنو نے مقامی ڈیلرز کو ایک اجلاس میں مدعو کیا اور پھر انہیں برطانیہ کے دورے پر لے گیا تاکہ ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیے جاسکیں۔

بعد ازاں کریک ما اور عدیل طاہر نے ٹیکنو ٹیم میں شمولیت اختیار کی جنہوں نے مارکیٹ میں اپنے برسوں کے تجربے کے ساتھ برانڈ کےلیے نئی راہیں آراستہ کیں۔ برانڈ نے اپنی قیادت میں متعدد کامیاب فون متعارف کروائے اور یلو اسٹون (YelloStone) کو ملک بھر میں اپنے دوسرے آفیشل ڈسٹری بیوٹر کے طور پر شامل کیا۔

ٹیکنوPOP  سیریز انتہائی کامیاب رہی اور جلد ہی نوجوانوں میں مقبول ہو گئی۔ 2019 کے بعد سے، برانڈ ایک کے بعد ایک کامیاب مہم چلا رہا ہے جن میں اسپارک Go، اسپارک 4، کیم آن 12 ایئر، کیم آن 15، اسپارک 5، اسپارک 6، پووا، کیم آن 16، کیم آن17، اور اسپارک 7 شامل ہیں۔

ان ڈیوائسز کےلیے پرستاروں کے ساتھ آن لائن اور آف لائن ہمیشہ عظیم الشان سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

مشہور شخصیات جیسے کہ حسن عمران اشرف، رمشا خان، یشمہ گل، سعدیہ خان، حنا الطاف، شعیب اختر، حسن علی، عبدالرزاق، عمر گل، یونس خان اور متعدد ٹک ٹاکر اور ٹی وی ستارے پورا سال ان تمام کامیاب مہمات کا حصہ بنتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مہوش حیات، علی ظفر، علیزے شاہ، منال خان اور میکال ذوالفقار کو ٹیکنو کی مختلف مہمات کےلیے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ ساتھ ہی، مشہور سپر ہیرو شخصیت، کرس ایونز کو کیم آن 17 سیریز کےلیے عالمی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر مقرر کیا گیا۔

2020میں، IDC کی رپورٹ نے ٹیکنو کو پاکستان کے ٹاپ 3 بہترین اسمارٹ فون برانڈز میں سے ایک قرار دیا۔ اس برانڈ نے پاکستان میں دو فیکٹریاں بھی قائم کی ہیں جہاں فونز کو مقامی طور پر اسمبل کیا جا رہا ہے۔

فیکٹریوں نے 10,000 سے زیادہ مقامی لوگوں کےلیے روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ 2020 کے اختتام تک، مقامی پیداوار کو 100 فیصد فروخت میں تبدیل کردیا گیا۔

مزید برأں، ٹیکنو نے اپنے مداحوں کو کیم آن سیریز سے منسلک کرنے کےلیے متعدد فوٹو واکس منعقد کیے ہیں۔’’Born To Stand Out‘‘ مہم نے ہمارے قومی ہیروز جیسے انیتا کریم، رامین فرید، مہک گل، مرینہ سید، اور احمد مجتبیٰ کو روشناس کرایا۔ اس برانڈ نے اپنی گیمنگ سیریز کو فروغ دینے کے لیے پووا 2 اور PUBG موبائل بیٹری کے چیلنجز کا بھی مقابلہ کیا جس میں ڈکی بھائی، لاریب خالد، احمد او پی، کنول اور ذوالقرنین، اور پتانگیر نے حصہ لیا۔ حال ہی میں ٹیکنو PUBG موبائل کیمپس چیمپئن شپ نے آن لائن اور یونیورسٹیوں کے نوجوانوں کی خاصی توجہ حاصل کی ہے، ٹیکنو نے ان مقابلوں کا خوش اسلوبی سے انعقاد کیا۔

اس صورتحال کے ساتھ، ٹیکنو نے اپنی سماجی ذمہ داری (سی ایس آر سرگرمیوں) کو فراموش نہیں کیا اور یتیموں کےلیے ’’بلو چاک مہم‘‘ چلائی۔ برانڈ نے مقامی کمیونٹی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے کووِڈ 19 کے دوران ملک بھر میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں اور جراثیم کش گیٹس نصب کیے۔

سال بہ سال ٹیکنو نے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کےلیے متعدد شراکت داروں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ اس برانڈ کے اب پاکستان میں 6 آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنرز ہیں، جن میں ایئر لنک، MNP، ایڈوانس ٹیلی کام اور Burque شامل ہیں۔

مجموعی طور پر برانڈ نے بہت کامیابی کے ساتھ ایک طویل سفر طے کیا۔ کیا یہ سب بہت دلچسپ نہیں؟ ٹیکنو کے تازہ ترین واقعات کے بارے میں معلومات کےلیے ہماری آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ملاحظہ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔