قابض بھارتی فوج نے کشمیری حریت رہنما میرواعظ کو پھر نظر بند کردیا

میر واعظ عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 13, 2024
میرواعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روک دیا گیا—فوٹو: فائل

SRINAGAR:

بھارت کی غیرقانونی طور پر قابض فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو پھر نظربند کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق میرواعظ عمر فاروق کو اس وقت نظر بند کیا گیا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میر واعظ کو مسلسل دوسرے ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے سری نگر کی جامع مسجد جانے سے روکا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ میر واعظ عمر فاروق کو تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور دیگر مذہبی اور سماجی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں