امریکی کھلاڑی نے پوگو اسٹک پر لگاتار پانچ کاریں پھلانگنے کا نیا ریکارڈ بنالیا

فلوریڈا کے ٹائلر فلپس نے لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا


ویب ڈیسک November 20, 2021
امریکی پوگو اسٹک کھلاڑی ٹائلر فلپس نے پوگو اسٹک پر پانچ کاروں کو عبور کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: یوکے نیوز

امریکی نوجوان پوگو اسٹک جمپر نے اپنی اسٹک پر لگاتار پانچ گاڑیوں کو پھلانگ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹک ٹاک پر پوگوٹائلر کے نام سے مشہور ٹائلر فلپس امریکی ایکس پوگو ٹیم کے سرگرم رکن ہیں۔ انہوں نے لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گاڑیوں کو پھلانگا ہے۔ اس سے قبل ان کے ساتھی ڈالٹن اسمتھ اسی کاوش میں اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھے تھے۔ 2019 میں ڈالٹن نے چار کاروں کو پھلانگا تھا۔ اس کے جواب میں ٹائلر نے لندن کی پانچ ٹیکسیوں کو عبور کیا ہے۔ اسطرح وہ کامیاب رہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔



اس کے لیے ٹائلر نے پوگو اسٹک کی لمبائی احتیاط سے منتخب کی اور جیت کا نقشہ ذہن میں جمایا۔ تاہم جب وہ ٹیکسیوں کے پاس میدان میں پہنچے تو تھوڑے مخمصے کے شکار تھے۔ لیکن یکے بعد دیگر پانچ کاروں کو پھلانگ لیا اور اس پر بہت مسرور ہوئے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں باضابطہ طور پر اعزازی سند بھی دیدی ہے۔

اب ٹائلر مزید حوصلے سے سرشار ہوکر پانچ سے زائد کاروں کو عبور کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ وہ بہت جلد اس کی مزید تیاریاں شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں