سیٹیزن پورٹل پر سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف

شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی، عمران خان


ویب ڈیسک November 20, 2021
شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی، عمران خان۔

وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔

جعل سازی پر افسران کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر انکوائری رپورٹ تیار کی جس کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں، جن میں پنجاب کے 44 ، کے پی کے 39 ، سندھ کے 3 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے۔ جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیے گئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں