’’بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘‘ شاداب نے بابر سے لفظی حساب چکتا کرلیا

شاداب خان نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کیچ کی تصویر شیئر کی


Sports Desk November 21, 2021
شاداب خان نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کیچ کی تصویر شیئر کی فوٹو : فائل

آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم سے لفظی حساب چکتا کرلیا۔

کپتان کی جانب سے 'بڈھا' کہے جانے پر شاداب نے دلچسپ جواب دیا، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کیچ کی تصویر شیئر کی، تصویر میں وہ فل ڈائیو لگاکر کیچ تھام رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک اور جیت میں ٹیم کی محنت ساتھ رہی،ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ 'ایک اور ضروری بات، بڈھا نہیں ہوا ابھی میں'۔ انھوں نے اس پوسٹ میں کپتان بابر اعظم کو ٹیگ کیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک موقع پر جب شاداب سے رن آؤٹ کا موقع ضائع ہوا تو اس پر بابر اعظم نے انھیں 'بڈھا' کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں