- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
ملک بھر میں ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان
لاہور: ریلوے ٹرین آپریشن برُی طرح متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول بن گئی روزبروزٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں اور مسافر سردی میں ریلوے پلیٹ فارمز پر گھنٹوں اپنی اپنی ٹرین چلنے کا انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
لاہور، ملتان، کوئٹہ، راولپنڈی، کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی متعدد ٹرینیں 5 سے 6 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 6 گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور تاخیر سے روانہ ہوئی جب کہ بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
اس کے علاوہ کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، کراچی اور پشاور کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ایکسپریس ٹرین بھی 3 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہی اور سیالکوٹ اورکراچی درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔
دوسری طرف لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ پاکپتن چلنے والی ٹرین فرید ایکسپریس ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، راولپنڈی، ملتان اورکراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرکا شکار رہی جب کہ کراچی اور پشاور کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس ٹرین ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔
ادھر گرین لائن اور جعفر ایکسپریس ٹرینیں بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرکا شکار رہیں اور لاہور اور کراچی کے درمیان براستہ فیصل آباد چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔
اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیکینکل وجوہات کی بنا پر ٹرینیں لیٹ ہورہی ہیں جب کہ مسافروں کی مشکلات کا علم ہے ہماری کوشش ہے کہ ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔