بھنورے کی خریدوفروخت کے لیے نئی کرپٹوکرنسی ایجاد

کولمبیا کے تاجر نے بھاری کمیشن سے بچنے کے لیے حشرات کی تجارت میں مدد دینے والی کرنسی وضع کی ہے


ویب ڈیسک November 22, 2021
کولمبیا کے تاجروں نے بھنوروں کی خریدوفروخت کے لیے کیڑا کرپٹو کرنسی متعارف کرائی ہے۔ فوٹو: فائل

کولمبیا کے ایک تاجر نے لمبے سینگوں والے سیاہ بھنوروں (بیٹلز) کی تجارت کے لیے اپنی کرپٹوکرنسی وضع کی ہے۔

یہ کام انہوں نے بین الاقوامی تجارت میں بھاری کمیشن سے بچنے کے لیے کیا ہے۔ جاپان ان بھنوروں کی فروخت کا سب سے بڑی مرکز ہے جہاں بچے اور نوجوان انہیں پالتو جانور کے طور پر رکھتے ہیں۔

کولمبیئن کمپنی ٹیرا وائیوا ایک عرصے سے بھنوروں کو جاپانی بازاروں میں بیچ رہی ہے۔ کمپنی سے وابستہ کارمیلو کیمپوس کہتے ہیں کہ یہ ایک متبادل طریقہ کار ہے جس کی بدولت جاپان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں بڑے کمیشن اور فیس کو کم کیا جاسکتا ہے۔



یہ کمپنی بالخصوص ہرکولیس، نیپچونس اور ایلیفینٹ بھنوروں کی تجارت کرتی ہے۔ جاپان میں ایک جوڑے کی قیمت 300 ڈاکر تک ہوتی ہے ۔ اس دوران کئی افراد کے ہاتھوں کمیشن جاتا ہے جن میں سیلزمین کا حصہ 10 فیصد تک ہوتا ہے۔

کے میوشی کوئن، بھنورا کرنسی

کولمبیا والوں نے لمبے سینگ والے بھنورے 'کابوٹومیوشی' کے نام پر اس کرنسی کا نام کے میوشی کوئن رکھا گیا ہے۔ صرف کولمبیا میں ہی اسے 220 کمپنیاں اور تاجر استعمال کررہے ہیں۔ ان میں لباس، ضروری آلات کی دکانیں اور کیفے شامل ہیں۔ اس ضمن میں کمپنی کوئن کی دوبارہ فروخت پر اپنا حصہ وصول کرتی ہیں۔

2019 میں اس کرپٹوکرنسی کی قدر30 امریکی سینٹ تھی جو اب بڑھ کر 1.84 ڈالر ہوچکی ہے۔ اب وہ اس کرنسی کو پورے ملک میں پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ اس سے اپنے گھریلو بِل بھی اداکرسکیں۔

لمبے سینگوں والا بھنورا 17 ماہ تک زندہ رہتا ہے جس کی جسامت انسانی ہتھیلی تک ہوسکتی ہے۔ جاپان میں اسے پالتو بنا کر رکھا جاتا ہے اور مرنے پر محفوظ کرکے لاکٹ کی صورت میں بھی پہنا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں