قومی سوئمنگ چیمپئن شپ، مینز میں پاک آرمی اور خواتین میں واپڈا فاتح

ایکسپریس نیوز  پير 22 نومبر 2021
اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فاتح کھلاڑیوں اورٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔  فوٹو : فائل

اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فاتح کھلاڑیوں اورٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ فوٹو : فائل

لاہور: ڈی ایچ اے نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ مکمل ہوگئی جب کہ مینز میں پاک آرمی اور خواتین میں واپڈا فاتح رہی۔

نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں مردوں میں پاک آرمی چیمپئن جبکہ واپڈا کی ٹیم رنر اپ رہی،خواتین میں واپڈا چیمپئن اور آرمی کی ٹیم رنر اپ رہی، مردوں کے مقابلوں میں آرمی کے سید حسیب طارق چار گولڈ کے ساتھ بہترین تیراک قرار پائے جبکہ خواتین میں واپڈا کی جہاں آرا نبی پانچ گولڈ کے ساتھ اور 3 نئے قومی ریکارڈ بناکر بہترین تیراک قرار پائی۔

اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فاتح کھلاڑیوں اورٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوئمنگ میں خواتین اور مردوں کی دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی۔پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے۔ حکومت کا وڑن ہے کہ آنے والی نسلیں کھیلوں پر زیادہ توجہ دیں۔حکومت کھیلوں کی ترقی کے لیے کوششیں کررہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔