کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کردی گئی

چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی ہے، کانٹریکٹر امجد محبوب


ویب ڈیسک November 23, 2021
چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی ہے، کانٹریکٹر امجد محبوب۔ فوٹو : فائل

کانٹریکٹر اور چڑیا گھر انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

کراچی چڑیا میں ٹھیکدار کی جانب سے عدم ادائیگی پر 22 نومبر سے روکی جانے والی جانوروں کی خوراک بحال کردی گئی ہے، کانٹریکٹر امجد محبوب کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی ہے، انتظامیہ نے فروری سے ادائیگی نہیں کی جس پر گذشتہ روز خوراک کی سپلائی روک دی تھی، آج چڑیا گھر انتظامیہ سے ملاقات ہوئی ہے اور مذاکرات طے پاگئے ہیں، واجبات کی ادائیگی دسمبر تک کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی پوسٹ جعلی ہیں، چڑیا گھر کے اسٹوریج روم میں خوارک کے ذخائر موجود ہیں، جانوروں کو خوراک دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی چڑیا گھر میں ٹھیکیدار نے کے ایم سی کے محکمہ فنانس کی جانب سے فروری کے مہینے سے عدم ادائیگی کے باعث جانوروں کو کھانے کی سپلائی روک دی تھی تاہم اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں