سعودی عرب اور امارات کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا امکان

دونوں ممالک نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سفارت خانے بند کرکے عملے کو بلالیا تھا


ویب ڈیسک November 23, 2021
دیگر عالمی قوتوں نے بھی اپنے خصوصی ایلچی مقرر کردیئے ہیں، فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب نے بھی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دنیا اب افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے اور کئی ممالک نے ایلچیوں یا خصوصی نمائندوں کی تعیناتی کی ہے تاہم متحدہ عرب مارات اور سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سعودی عرب نے اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا سفارت خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلالیا تھا لیکن اب سعودی عرب نے سفارت خانہ کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تین روز قبل ہی متحدہ عرب امارات نے بھی افغان دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ چین، جرمنی، روس، ہالینڈ سمیت کئی ممالک نے خصوصی ایلچی نامزد کر دیئے ہیں۔

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت دیگر عالمی قوتوں نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کو کابینہ میں خواتین اور مختلف قومیتوں کے نمائندوں کو شمولیت سے مشروط کیا ہے۔

اس حوالے سے قطر کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے دورۂ کابل میں طالبان سے کابینہ کی تشکیل اور خواتین کو اختیارات دینے کے لیے قطری ماڈل کو اختیار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ماڈل اسلامی ہونے کے ساتھ ساتھ جدید بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں