سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی

ویب ڈیسک  منگل 23 نومبر 2021
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 121600 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 121600 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 1797 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800 روپے اور 1544 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 121600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 104252 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔