بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں ختم

قومی شاہراہ این 50 پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28 چیک پوسٹوں کو کم کر کے 3 کر دیا گیا، صوبائی محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک November 24, 2021
قومی شاہراہ این 50 پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28 چیک پوسٹوں کو کم کر کے 3 کر دیا گیا، صوبائی محکمہ داخلہ۔ فوٹو:فائل

بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹوں کے خاتمے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اور اب تک قومی شاہراہ این 50 پر ژوب سے کوئٹہ کے درمیان 28 چیک پوسٹوں کو کم کر کے صرف 3 کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ، ژوب، کچلاک سمیت تین مقامات پر مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، چیک پوسٹوں کے خاتمے اور مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام سے وقت کی بچت اور عوام کو سہولیات میسر آئیں گی، کوئٹہ، صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کی جائیں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی اضافی چیک پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں