لائسنس کا تنازعفرانسیسی ماہی گیروں کا برطانیہ کیخلاف احتجاج

فرانسیسی ماہی گیروں نے کشتیاں روک کراحتجاج ریکارڈ کرایا ۔


ویب ڈیسک November 27, 2021
فرانسیسی ماہی گیروں نے کشتیاں روک کراحتجاج کیا:فوٹو:فائل

فرانسیسی ماہی گیروں نے برطانیہ کی جانب سے لائسنس جاری نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی ماہی گیروں نے برطانیہ کی سمندری گزرگاہ پرواقع فرانسیسی بندرگاہوں اوریورپی ٹنل کی جانب کشتیوں کی آمد ورفت روک دی۔کشتیوں کی آمد ورفت روکنے کا مقصد برطانیہ جانے والی اشیا کی رسد کوروکنا تھا۔

ماہی گیروں نے ایک گھنٹہ احتجاج کے بعد کشتیوں کی آمد ورفت بحال کردی۔

فرانسیسی ماہی گیربرطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد برطانیہ کی جانب سے فرانسیسی ماہی گیروں کوبرطانوی آبی حدودمیں ماہی گیری کے لئے لائسنس جاری نہ کئے جانے پراحتجاج کررہے ہیں۔

ماہی گیری کی صنعت علامتی طور پر برطانیہ اور فرانس دونوں کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں