’’ نو عمران، اونلی عوام‘‘ پی ٹی آئی ورکر کا جلسے میں عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ

حسیب حنیف  اتوار 28 نومبر 2021
پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوتے ہی ورکر اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈائس سنبھال لیا۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوتے ہی ورکر اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈائس سنبھال لیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی ورکر نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔

تحریک انصاف کے اسلام آباد پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر ایک پی ٹی آئی ورکر نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا، نو عمران، اونلی عوام، پی ٹی آئی ورکر نے مائیک پر نعرہ لگا دیا جس پر آرگنائزر نے کارکن کو اسٹیج سے اتار دیا۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان و دیگر نے تقاریر کی، پی ٹی آئی جلسہ ختم ہوتے ہی ورکر اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈائس سنبھال لیا، پی ٹی آئی ورکر نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا اور کہا کہ عوام ہوگی لیکن عمران خان نہیں ہوگا، جلسہ آرگنائزر نے کارکن سے مائیک لیکر اسٹیج سے اتار دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔