ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ائرلائن کا اضافہ

’چیم ونگز‘ پرواز کے ذریعے وفد کے 27 ارکان سمیت 160 مسافر پاکستان پہنچے، ذرائع


ویب ڈیسک December 15, 2021
’چیم ونگز‘ پرواز کے ذریعے وفد کے 27 ارکان سمیت 160 مسافر پاکستان پہنچے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

QUETTA: چیم ونگز کی پہلی باقاعدہ پرواز کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ائرلائن کا اضافہ ہوگیا ہے، اور شام کی نجی ایئرلائن 'چیم ونگز' کی پہلی باقاعدہ پرواز کراچی کے جناح انٹرنشینل ائرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

ذرئع کے مطابق چیم ونگز کی پرواز دمشق سے سوا 2 بجے جناح ٹرمینل پر پہنچی ، اور اس میں وفد کے 27 ارکان سمیت 160 مسافر سوار تھے، پرواز کو سی اے اے کی جانب سے واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید نئی ائرلائنز نے بھی سول ایوی ایشن پاکستان سے فضائی آپریشنزشروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، بین الاقوامی ائرلائنز کے اضافے کے سبب پاکستانی مسافروں کومزید بہتر سہولیات میسر آئے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں