منی بجٹ قومی سلامتی کا سودا ہے منظورنہیں ہونے دیں گے شہباز شریف

منی بجٹ بلڈوز کرکے منظور کیا گیا تو پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ کانام آئی ایم ایف ہو گا، شہباز شریف


ویب ڈیسک December 15, 2021
منی بجٹ متحدہ اپوزیشن کی قوت سے روکیں گے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے منی بجٹ کو قومی سلامتی اور خودمختاری کا سودا قراردے دیا۔

شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ منی بجٹ منظور ہوا توپاکستان کی معاشی خودمختاری ہارجائے گی۔منی بجٹ قومی سلامتی اورخودمختاری کا سودا ہے جسے منظورنہیں ہونے دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سستے پاکستان کا پراپیگنڈہ کرنے کے بجائے منی بجٹ واپس لیاجائے۔یہ منی بجٹ حکومت کے جیو اکنامکس کے تصور کے منافی ہے۔جیواکنامکس پر پاکستان کو لے کر چلنا ہے تو منی بجٹ واپس لیاجائے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ بلڈوز کرکے منظور کیا گیا تو پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ کانام آئی ایم ایف ہو گا۔مہنگائی کا علاج مزید مہنگائی کی کڑوی گولی سے کرنا حماقت در حماقت اورظلم کی انتہا ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود قوم کو ریلیف نہیں دیاگیا۔

منی بجٹ پاکستان کے مفاد میں نہیں متحدہ اپوزیشن کی قوت سے روکیں گے۔منی بجٹ روکنے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں ان شاءاللہ کامیاب ہوں گے۔

اس قبل ٹوئٹ میں شہبازشریف نے کہا تھا کہ گوادر میں جاری احتجاج ملک میں نیا باب ہے۔آئین پاکستان کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق کے لئے گوادر میں عوام کی جدوجہد اہم موڑ ہے۔حکومت عوام کے مسائل سننے اورفوری طورپرحل کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں