پی ٹی آئی کا جسٹس وجیہہ الدین کو نوٹس بھیجنے پرغور

جب آپ کسی بھی پارٹی سے منسلک ہوتے ہیں تو اس کے نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہیں، شہباز گل


ویب ڈیسک December 16, 2021
[فائل-فوٹو]

FAISALABAD: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ ہم جسٹس وجیہہ الدین کو لیگل نوٹس بھیجنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ جسٹس وجیہہ الدین کی پاکستان تحریک انصاف کی ممبر شپ 2015 میں ہی کینسل کر دی گئی تھی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں جسٹس وجیہہ الدین برے آدمی نہیں ہیں لیکن جب آپ کسی بھی پارٹی سے منسلک ہوتے ہیں تو اس کے نظم و ضبط کی پابندی کرتے ہیں۔

معاون خصوصی نے وجیہہ الدین کی اس بات کا کہ بنی گالہ کا خرچہ جہانگیر ترین دیا کرتے تھے، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تو جہانگیر ترین کا بھی ٹویٹ آگیا ہے کہ انہوں نے بنی گالہ کیلئے ایک پیسہ بھی اپنی جیب سے نہیں دیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک مڈل کلاس پارٹی ہے، اسے چلانے کیلئے تو ہمارے پاس فنڈز بھی نہیں تھے۔ وجیہہ الدین کی اس قسم کی بات پر ہم انہیں لیگل نوٹس بھیجنے کر غور کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔