امیتابھ بچن کا ہر دن اپنی بیوی سے جھوٹ بولنے کا اعتراف

میرے لیے ہر فلم چیلنجنگ ثابت ہوئی ہے، امیتابھ بچن


ویب ڈیسک December 17, 2021
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کو 48 سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے فوٹوفائل

NEW DELHI: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے ہر دن جھوٹ بولتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی نجی چینل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ''کون بنے گا کروڑ پتی'' گیم شو کی آنے والی قسط کی مختصر تشہیری ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ کی سینئراداکارہ نینا گپتا اور اداکار گج راج راؤ اس بار بگ بی کے مہمان بن کر گیم شو کھیل رہے ہیں۔

شو کے دوران نینا گپتا امیتابھ بچن سے چند دلچسپ سوال کرتی ہیں۔ سوال پوچھنے سے قبل نینا گپتا بگ بی سے کہتی ہیں میں بھی آپ سے سوال پوچھ سکتی ہوں اگر آپ سچ سچ بتائیں؟



اداکارہ نینا کی اس بات پر بگ بی تھوڑے سہمے ہوئے انداز میں جواب دیتے ہیں ہاں ہاں کیوں نہیں یہ تو امتحان ہوگیا ہمارا۔ نینا امیتابھ سے سوال پوچھتی ہیں آپ کے کیر یئر کا سب سے مشکل کردار کون سا تھا؟ امیتابھ بچن جواب دیتے ہیں کہ ان کے لیے ہر فلم چیلنجنگ ثابت ہوئی ہے۔



نینا ایک اور سوال پوچھتی ہیں اگر آپ کو کسی فلم کو منع کرنا ہوتو آپ کیا بہانہ کرتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں امیتابھ بچن ہنستے ہوئے کہتے ہیں پہلے فلم ملے تو سہی۔ بگ بی کے اس جواب پر سیٹ پر موجود تمام شائقین ہنس پڑتے ہیں۔

نینا امیتابھ سے ایک او سوال پوچھتی ہیں کسی چیز سے بچنے کے لیے کیا آپ نے کبھی اپنی بیوی سے جھوٹ بولا ہے؟ بگ بی جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں ہمارا ایسا ہے کہ ہر دن ہمیں جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کو 48 سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔ دونوں کے دو بچے شوئیتا نندا بچن اور ابھیشیک بچن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں