لاہور میں پانچ بچوں کیساتھ مبینہ بدفعلی

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے


ویب ڈیسک December 17, 2021
پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

کراچی: ہربنس پورہ کے علاقے میں پانچ بچوں کیساتھ مبینہ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بچوں کے والدین نے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست جمع کروا دی جس میں بتایا گیا کہ ملزمان احسن اور زبیر نے باری باری بچوں کیساتھ زیادتی کی۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور بچوں کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹ آنے پر ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں