بھارت کا جنگی جنون برقرار اگنی پرائم میزائل کا تجربہ

بھارت کا جنگی جنون خطے کی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے۔


ویب ڈیسک December 18, 2021
اگنی پرائم میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

NEW DELHI/BENGALURU: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اگنی پرائم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی پرائم میزائل کا تجربہ اڑیسہ میں کیا گیا۔ اگنی پرائم میزائل 1000کلومیڑسے لے کر2000کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بھارت کی جانب سے اگنی پرائم میزائل کا دوسرا تجربہ ہے۔اگنی پرائم میزائل کا وزن اگنی3 میزائل سے50فیصد کم ہے۔

جنگی جنون کا شکار بھارت ہتھیاروں کی مسلسل خریداری اورمیزائل تجربات کی وجہ سے خطے کے امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں