سعودی عرب سے معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری آگئی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دو سال سے عائد کورونا پابندیوں میں تیزی سے نرمی کی جارہی ہے


ویب ڈیسک December 18, 2021
کورونا پابندیوں میں تیزی سے نرمی کی جارہی ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب نے دو سال سے عائد کورونا پابندیوں کو مزید نرم کرتے ہوئے اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے غیرملکی بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کورونا پابندیوں سے متعلق نئی ہدایت کے تحت اب 12 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا اجازت نامہ لے سکتا ہے تاہم اس کے لیے عازمین کو کچھ طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر

سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قدوم پلیٹ فارم پر کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کا ثبوت رجسٹر کرانا ہوگا جس کے بعد ہی مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ بعد ازاں توکلنا اور اعتمرنا ایپس پر بھی رجسٹر ہونا ہوگا۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی عرب کا معتمرین کو حجراسود چُومنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسی طرح عمرہ کمپنی سعودی عرب سے باہر سے عمرہ ویزہ کے ساتھ آنے والے زائرین کے لیے ضروری اجازت نامے جاری کرے گی۔

اگرچہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عبادت گزاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے لیکن ماسک پہننا اب بھی لازمی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں