سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  اتوار 19 دسمبر 2021
 ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب اتحادی افواج

ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عرب اتحادی افواج

ریاض: عرب اتحادی افواج نے سعودی شہر پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کو ایک بار پھر ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔ عرب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنایا تاہم بروقت کارروائی کے باعث ڈرون فضا میں ہی تباہ ہوگیا جب کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب اتحاد افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر حوثی باغیوں کے خلاف 19 حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 80 کے قریب حوثی باغی مارے گئے جب کہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے آئے روز یمن کی سرحد سے منسلک سعودی شہروں پر میزائل یا ڈرون سے حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم عرب اتحادی افواج نے متعدد بار ان حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔