- عمران خان کی وجہ سے آج آئی ایم ایف کو پاکستان پر اعتبار نہیں رہا، مریم نواز
- محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برعکس کراچی میں خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی
- پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی
- 100کے نوٹ پر موجود دو غلطیاں دور کرنےکی ہدایت
- لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا
- عمران خان نے بغیر اجازت ریلی نکالی، مقدمہ درج ہوگا، وزیرداخلہ
- چھوٹے بچے کی جادوگری نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی؛ کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار
- شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کیلئے روانہ
- دوحہ مذاکرات؛ امریکا اور طالبان کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
- تاجروں کا عید تک کاروباری اوقات میں پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- کراچی؛ وائے فائی ڈیوائس کا توہین آمیز نام رکھنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی
- سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا کھیل تیزی سے مقبول
- پریڈ گراؤنڈ جلسہ؛ پستول لے کر پنڈال میں داخل ہونے والا شخص گرفتار
- اربوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاؤں کی تصاویر عکس بند
- دل کی صحت کے لیے اچھی نیند مفید قرار
- وزیراعظم کی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت، نیک خواہشات کا اظہار
- بھارتی عدالت نے مسلم صحافی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان نے بنگلادیش کو 2-6 گول سے شکست دیکر پول پوزیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی - فوٹو:اے ایف پی
ڈھاکا: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا سامنا کوریا سے 21 دسمبر کو ہوگا۔
بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں پاکستان نے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔ رابن راؤنڈ میچز کے سلسلہ میں آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2-6 گول سے شکست دے کر پول پوزیشن بہتر بناتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قدم جما دیے۔
پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، کوریا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان پانچ پوائنٹس اور بہتر گول ایوریج کے ساتھ تیسری اور جاپان 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش میچ میں بنگلا دیش نے پہل کرتے ہوئے میچ کے پہلے کواٹر کے 13ویں منٹ میں ارشد حسین کی مدد سے فیلڈ گول اسکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ کھیل کے 14ویں منٹ میں پاکستان کے احمد ندیم نے فیلڈ گول کے ذریعے گول اسکور کرکے بنگلا دیش کی برتری کا خاتمہ کردیا۔
کھیل کے 18ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے فیلڈ گول کے ذریعے گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔ کھیل کے 24ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز نے ایکبار پھرفیلڈ گول اسکور کے اس برتری کو مستحکم بنایا۔ کھیل کے 26ویں منٹ میں احمد ندیم نے پاکستان کی جانب چوتھا گول اسکور کیا۔ میچ کے 34ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے کھلاڑی سلمان رزاق نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول اسکور کیا۔
کھیل کے 35ویں منٹ میں بنگلا دیش نے کھلاڑی ارشد حسین کی مدد سے گول اسکور کرکے گول خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی جبکہ پاکستان کی جانب سے کھیل کے 38ویں منٹ میں پاکستانی سٹرائیکر اعجاز احمد نے گول اسکور کرکے پاکستان کی سیمی فائینل تک رسائی پر فتح کی مہر ثبت کی اور مین آف میچ قرار پائے۔
ایشین چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائینلز ایک روزہ وقفہ کے بعد 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سیمی فائنل میں کوریا کے مدمقابل پاکستانی وقت 2:30 بجے دوپہر کھیلے گا جبکہ انڈیا اور جاپان کے مابین میچ 5:00 بجے پاکستان ٹائم کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔