سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان پارٹ 2 بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان باکس آفس پرسپرہٹ رہی تھی:فوٹو:فائل

سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان باکس آفس پرسپرہٹ رہی تھی:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹارسلمان خان نے اپنی سپرہٹ فلم بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا.

بھارتی شہرممبئی میں ایک تقریب کے دوران بالی وڈ ڈائرکٹرکرن جوہرسے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میرے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔بجرنگی بھائی جان 2 پرکام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

سلمان خان کے اعلان کے ساتھ ہی بجرنگی بھائی جان بھارت میں ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سلمان خان کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم بجرنگی بھائی جان باکس آفس پربہت کامیاب رہی تھی۔ فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے ساتھ  کرینہ کپور،نوازالدین صدیقی اوراوم پوری بھی شامل تھے۔

بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے ایک سیدھے سادھے شخص پون عرف بجرنگی کا کردار ادا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔