ملک میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں ویکسین کے دو ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی جب کہ 8 کروڑ 84 لاکھ سے زائد شہری ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کی تعداد 6 کروڑ 10 لاکھ 84 ہزار 339 ہوگئی جب کہ 8 کروڑ 84 لاکھ 92 ہزار 869 شہری ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 14 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 339 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

محض گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں شہریوں کو ویکسین کی 7 لاکھ 13 ہزار 582خوراکیں دی گئیں جن میں سے 4 لاکھ 4 ہزار651 افراد نے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا جبکہ 3 لاکھ 38 ہزار 653 شہریوں نے ویکسین کی پہلی خوارک لگوالیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔