خیبرپختون خوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا شہبازشریف

حکمران جماعت کی شکست عوام کے غصے کا اظہارہے،شہبازشریف


ویب ڈیسک December 21, 2021
یہ اس تجربے کے خاتمے کی شروعات ہے جوقوم کومہنگا پڑا،شہبازشریف:فوٹو:فائل

(ن) لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ حکمران جماعت کی شکست کمر توڑ مہنگائی، اشیا کی قیمتوں میں اضافے اورکمزور گورننس کیخلاف عوام کے غصے کا اظہارہے۔



شہبازشریف نے مزید کہا کہ یہ اس تجربے کے خاتمے کی شروعات ہے جو قوم کو مہنگا پڑا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کو صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں