زیرتعمیراسٹیلتھ جہاز میں آگ لگنے سے روس کو225ملین پاؤنڈز کا نقصان

ویب ڈیسک  بدھ 22 دسمبر 2021
آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

 ماسکو: روس کے زیرتعمیر جدید جنگی بحری جہاز میں آگ لگنے سے 225ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  سینٹ پیٹرز برگ کے شپ یارڈ میں زیرتعمیرجنگی جہاز میں آگ لگنے سے جہاز تقریبا مکمل تباہ ہوگیا۔ بحری جہاز میں ہائپرسونک میزائل نصب کئے جانے کا منصوبہ تھا۔

جدید ترین بحری جہاز میں تباہ کن ہائپرسونک میزائل روسی صدر ولادی میرپیوٹن کے حکم پرنصب کئے جانے تھے۔

جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کی کرمنل انکوائری کی جارہی ہے۔جہاز میں آتشزدگی سے روس کو225 ملین پاؤنڈز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

روس نے گزشتہ ماہ بحری جہاز سے زرکون میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔