پشاورکے حمزہ نے امریکہ میں جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 22 دسمبر 2021
فائنل میں محمد حمزہ کا مقابلہ ہم وطن نور زمان سے تھا ۔

فائنل میں محمد حمزہ کا مقابلہ ہم وطن نور زمان سے تھا ۔

 پشاور: امریکہ میں ہونے والی جونیئر انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ نے جیت لی۔

فائنل میں محمد حمزہ کا مقابلہ ہم وطن نور زمان سے تھا ۔ محمد حمزہ اس سے قبل برٹش جونیئر چیمپئن کا بھی اعزاز حاصل کرچکے ہیں ۔

حمزہ کے والد کا کہنا ہے کہ اسکواش میں یہ ایونٹ پاکستان کے نام کرنا بڑی کامیابی ہے ۔ حمزہ خان ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے 2 مرتبہ فاتح بھی رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔