لاہور میں غیرملکی خاتون سے دست درازی اور بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 22 دسمبر 2021
ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر۔ فوٹو:ایکسپریس

ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر۔ فوٹو:ایکسپریس

لاہور: ڈیفنس اے میں غیرملکی خاتون سے دست درازی اور بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے میں غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے ملزم حسن رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جب کہ  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون فلپائن کی رہائشی ہے اور لاہور میں نوکری کرتی ہے۔ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، جس میں اس نے بیان دیا ہے کہ ملزم حسن رضا زبردستی خاتون کے گھر داخل ہوا، تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑے، ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔