پی ایس ایل7 بائیو سیکیورٹی کے لیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا

قائد اعظم ٹرافی میچز کے دوران بائیوببل توڑنے پر متعلقہ حکام سے بات کروں گا، چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter December 23, 2021
قائد اعظم ٹرافی میچز کے دوران بائیوببل توڑنے پر متعلقہ حکام سے بات کروں گا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو : فائل

KARACHI/LAHORE: پی ایس ایل 7میں بائیو سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ قائد اعظم ٹرافی میچز کے دوران بائیوببل توڑنے پر متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کورونا کیسز کی روک تھام کیلیے پورا ہوٹل بک کرایا جائے گا تاکہ بائیو ببل زیادہ محفوظ ہو،قرنطینہ بھی زیادہ ہونا چاہیے،گذشتہ ایونٹس میں بڑا نقصان ہوا ہے،پی ایس ایل کے انعقاد کیلیے پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں