جسٹس عائشہ ملک کا نام سپریم کورٹ میں تقرری کےلیے دوبارہ تجویز

6 جنوری کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک سے متعلق پر ایک بار پھر غور کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک December 24, 2021
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جنوری کو ہوگا، ذرائع

MUZAFFARGARH: چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک بار پھر پہلی خاتون جج سپریم کورٹ لانے کے لیے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ایک بار پھر پہلی خاتون جج سپریم کورٹ لانے کے لیے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6 جنوری کو ہوگا جس میں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ لانے پر ایک بار پھر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ستمبر میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 4، 4 کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کے نام کی منظوری نہیں ہوسکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں