صبور علی بغیر اجازت اپنی اور منگیتر کی ویڈیو بنانے والوں پر ناراض

صبور علی اور علی انصاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے


ویب ڈیسک December 24, 2021
اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی ہونے والی نند مریم انصاری کی شادی میں شرکت کی فوٹوفائل

لاہور: اداکارہ صبور علی بغیر اجازت ان کی اور ان کے منگیتر علی انصاری کی ویڈیو بنانے پر ناراض ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکار علی انصاری کی بہن مریم انصاری جو کہ خود بھی اداکارہ ہیں کہ شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

اداکارہ صبور علی نے بھی اپنی ہونے والی نند مریم انصاری کی شادی میں شرکت کی اور شادی کی ہر تقریب کا بھرپور مزہ لیتی ہوئی نظر آئیں۔ تاہم اسی دوران صبور علی اور علی انصاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں ڈانس کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا ظاہر ہورہاہے جیسے ڈانس کرتے کرتے دونوں کسی موضوع پر سنجیدہ گفتگو کرنے لگے اور پھر صبورعلی اپنے منگیتر سے ناراض ہوگئیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور تقریباً ہر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔

اپنی ویڈیو وائرل ہونے پر صبور علی ناراض ہوگئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بغیر اجازت ان کی اور علی انصاری کی ویڈیو عکسبند کرنے والے لوگوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ علی سے اسی بارے میں سنجیدہ بات کررہی تھیں کہ لوگ بغیر اجازت ان کی اور علی کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اور ان کے منگیتر پریشان ہوئے۔ لیکن ہم نے شادی کا بھرپور لطف لیا۔ صبور علی نے ان سے محبت کرنے اور ان کی فکر کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں