اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے سے کم ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 دسمبر 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.12 روپے کی سطح پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.12 روپے کی سطح پر بند ہوئی (فوٹو : فائل)

 کراچی: درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ برقرار رہنے سے جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں محدود اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی قدر مستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 180 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے 178.12 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 179.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔