ساتھی کو سر کے بل اٹھاکر 100 سیڑھیاں چڑھنے کا عالمی ریکارڈ

2018 میں پیبلو نونیٹواور ان کے ساتھی جوئیل یاکیٹ نے ان کا ریکارڈ 91 سیڑھیاں پار کرکے توڑا تھا


ویب ڈیسک December 25, 2021
اسپنے بھائی کو سر کے بل اٹھائے 37 سالہ جیانگ کؤک کو

ISLAMABAD: ویتنام سے تعلق رکھنے والے 2 بازی گر بھائیوں نے مشکل ترین کرتب دکھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام پیدا کرلیا ہے۔

ایک بھائی نے اپنے سر پر دوسرے بھائی کو سر کے بل کھڑا کرکے ہسپانوی چرچ کی 100 سیڑھیوں کو کو پار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ سرکس میں کام کرنے والے دونوں بھائیوں نے پچھلے ریکارڈ کو توڑا ہے۔

بھائیوں نے بتایا کہ تقریب کا انتظام کرنے والوں نے 10 مزید سیڑھیاں تعمیر کی کیونکہ چرچ میں صرف 90 سیڑھیاں تھیں اور ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 10 درکار تھیں۔

2016 میں دونوں بھائیوں نے ایسا ہی ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اس میں 90 سیڑھیوں کو سر کیا گیا تھا۔ پھر 2018 میں پیبلو نونیٹواور ان کے ساتھی جوئیل یاکیٹ نے ان کا ریکارڈ 91 سیڑھیاں پار کرکے توڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں