- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
افغانستان سے 11 کروڑ روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام آباد: کسٹمز حکام نے طورخم بارڈ پر دو بڑی کارروائیوں میں ساڑھے 11 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن، چرس افیون اور آتشی مواد(فائر کریکر) پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق محکمہ کسٹمز کے حکام نے پہلی کارروائی میں کروڑ روپے مالیت کی منشیات جبکہ دوسری کارروائی میں پیاز کی آڑ میں فائر کریکر اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔
مزیدپڑھیں: طورخم بارڈر پر منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ روکنے کیلیے جدید منصوبے پر کام کا آغاز
انہوں نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے افغانستان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
فراہم کردہ معلومات کے مطابق کسٹمز حکام نے طورخم پاک افغان بارڈر پر پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منشیات طورخم بارڈ کے راستے پاکستان داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی، طورخم پر واقع کسٹمز اسٹیشن پر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے ٹرک کی جامع تلاشی لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ روکنے کیلیے جدید منصوبے پر کام کا آغاز
ان کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگل کے لیے ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانے ویلڈنگ مشین کے ذریعے کھولے گئے۔
کسٹمز حکام کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں سے کئی کلو گرام ہیروئن، چرس اور افیون سمیت دیگر منشیات برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں کسٹمز حکام کے مطابق دوسری کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 5 ہزار 413 کلو گرام آتشی مواد(فائر کریکر)برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔
کسٹمزحکام نے دونوں کیسوں میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مبینہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔