قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں


ویب ڈیسک December 26, 2021
شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں

BEIJING/NEW DELHI: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور کپتان شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔



سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ میری والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں۔

شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر قومی اور عالمی اسپورٹس شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

دریں اثنا کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی بعد ازاں وہیں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر علی محمد خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع شہری قومی ہیرو شعیب اختر سے اظہار افسوس اور تعزیت کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں