ملاقات سے قبل آن لائن دوست کا نام سرچ کرنے والی خاتون پر خوفناک انکشاف

ویب ڈیسک  اتوار 26 دسمبر 2021
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

امریکا کی ایک ٹک ٹاکر اسٹار آن لائن دوست سے ملاقات کرنے سے قبل اس کا نام گوگل پر سرچ کرنے کے سبب اغوا کار کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئیں۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ امریکی ٹک ٹاک اسٹار شینا کے کارڈویل نے ڈیٹنگ ایپ پر ایک لڑکے کو دوست بنایا اور اس سے ملاقات کا وقت بھی طے کرلیا لیکن نجانے شینا کے من میں کیا سمائی کہ انہوں نے اس دوست کا نام گوگل پر سرچ کیا اور یہی اقدام ان کی خوش قسمتی کا باعث بن گیا۔

شینا نے ساتھی کا نام تو ظاہر نہیں کیا لیکن جب انہوں نے اس کا نام گوگل پر سرچ کیا تو اس کی جو تفصیلات سامنے آئیں وہ ان کا ہوش اڑادینے کے لیے کافی تھیں کیوں کہ موصوف خطرناک اغوا کار تھے اور اغوا کاری کے جرم میں گرفتار بھی ہوچکے تھے۔

شینا نے بتایا کہ انہوں نے فوراً ملاقات منسوخ کردی، اگر وہ گوگل پر سرچ نہیں کرتیں تو انہیں پتا ہی نہ چلتا کہ وہ جس شخص کے ساتھ ملنے جارہی ہیں وہ ایک خطرناک مجرم ہے۔

ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جب بھی کسی کو اپنا دوست بنائیں تو ملاقات سے قبل اس کا نام گوگل اور دیگر پلیٹ فارمز پر سرچ کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔