طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

ویب ڈیسک  پير 27 دسمبر 2021
طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی:فوٹو:فائل

طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی:فوٹو:فائل

کابل: طالبان حکومت نے افغانستان کا  الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختارالیکشن کمیشن اورالیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔

اس سے قبل طالبان خواتین کے امورکی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔

طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔