بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا ایک اورچرچ پرحملہ

ویب ڈیسک  پير 27 دسمبر 2021
ہندوانتہاپسندوں نے کرسمس کی تقریبات بھی درہم برہم کردیں:فوٹو:انٹرنیٹ

ہندوانتہاپسندوں نے کرسمس کی تقریبات بھی درہم برہم کردیں:فوٹو:انٹرنیٹ

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورچرچ پردھاوا بول کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرامبالا کے چرچ پرحملہ کرکے توڑپھوڑکی اورحضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مجسمہ توڑ دیا۔

ہندوانتہاپسندوں نے  بھارت کے مختلف شہروں میں کرسمس کی تقریبات کوبھی درہم برہم کیا۔

ہریانہ میں ہندوانتہاپسند مسلسل چرچ پرحملے کررہے ہیں۔ جمعہ کوہندوانتہاپسندوں نے آگرہ میں سینٹا کلاز کے پتلے کونذرآتش کردیا تھا۔ہندوانتہاپسند مذہب کی تبدیلی کا بہانہ بنا کرگرجا گھروں پرحملے کررہے ہیں۔

مودی سرکار میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرہندوانتہاپسندوں کے حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔