کراچی ایئرپورٹ سے 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹم کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی


ویب ڈیسک December 27, 2021
پاکستان کسٹم کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی

ISLAMABAD: پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پاکستان کسٹم حکام نے بتایا کہ انہوں نے دبئی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک مسافر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 601 سے دبئی جانا چاہتا تھا۔ مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 2200 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس نے ہیروئن کو بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں