بھارت میں چیتا گھرمیں گھس کرپالتوکتے کو لے اڑا ویڈیو وائرل

لوگ پالتوں کتوں کو چیتے سے بچانے کے لئے لوہے کے پٹے ڈالتے ہیں


ویب ڈیسک December 27, 2021
بھارت میں چیتے اکثرپالتوکتوں کا شکارکرتے ہیں،وائلڈ حکام:فوٹو:انٹرنیٹ

کراچی: بھارت میں ایک چیتا گیٹ پھلانگ کر گھرمیں گھسا اورپالتوکتے کولے اڑا۔

بھارت میں پالتوکتا گھرکے اندربھی چیتے سے محفوظ نہ رہ سکا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے گیٹ کے قریب موجود ایک کتا اچانک گھرکے اندرونی حصے کی طرف بھاگتا ہے۔ اس کے فوری بعد ایک چیتا گیٹ پھلانگ کرآیا اورچند سیکنڈز بعد ہی کتے کومنہ میں دبا کربھاگ گیا۔



علاقے کے وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ چیتوں کا پالتوکتوں کا شکار عام بات ہے۔ بعض لوگ اپنے کتوں کوچیتے کا نوالہ بننے سے بچانے کے لئے ان کے گلے میں لوہے کے پٹے ڈال کررکھتے ہیں۔ چیتے اورکتے کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں