ہر ملاقات میں اپنے مالک کو گلے لگانے والی شیرنی

سرگا نامی شیرنی گزشتہ دس برس سے اپنے مالک سے گلے ملتی ہے تو اسے سکون ملتا ہے


ویب ڈیسک December 28, 2021
شیرنی سرگا اپنے مالک ویلنٹن سے بے حد محبت کرتی ہے اور ہر بار گلے مل کر ان کا استقبال کرتی ہے۔ فوٹو: بشکریہ بورڈ پانڈا

اگرچہ مختلف جانور انسانوں سے مانوس ہوجاتے ہیں لیکن جنگلی حیات کے ماہر ویلنٹن گرونر نے ایک شیرنی کو پال پوس کر بڑا کیا اور اب وہ ہمیشہ سامنے آتے ہی پہلے اس سے گلے ملتی ہے۔

مکمل طور پر جوان اس شیرنی کا نام سرگا ہے جسے بہت چھوٹی عمر سے ہی ویلنٹن کی آغوش مل گئی۔ گزشتہ دس برس سے اس کی اپنے مالک سے محبت کا اظہار کا ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ اچھل کر اس کے گلے لگ جاتی ہے۔ جب تک وہ یہ عمل نہیں کرتی اسے سکون نہیں ملتا۔



اب یوٹیوب ہو یا ٹک ٹاک ، دونوں پلیٹ فارم پر ویلنٹن اور سرگا کی ویڈیو مقبول ہورہی ہیں۔ بصورتِ دیگر عام افراد اس جانور کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ ویلنٹن کہتے ہیں کہ سرگا کا رویہ ہمیشہ ہی محبت بھرا رہتا ہے لیکن وہ دیگر لوگوں کو اس کے قریب جانے کا مشورہ نہیں دیتے کیونکہ یہ عمل خطرناک ہوسکتا ہے۔



سرگا نے 25 فروری 2012 کو کالاہاری کے جنگلات میں جنم لیا۔ لیکن عجیب بات یہ ہوئی کے اس کی ماں نے اسے دھتکار دیا۔ اس کے بعد ویلنٹن نے اسے پالا اور دس سال دن رات اس کا خیال رکھا یہاں تک کہ وہ اس سے مانوس ہوگئی۔ اب 2000 ہیکٹر کا علاقہ اس کی ملکیت ہے جو اس کی شکارگاہ بھی ہے اور جائیداد بھی۔ ویلنٹن روز وہاں جاتے ہیں اور سرگا سے ملاقات کرتے ہیں۔



ویلنٹن کہتے ہیں کہ اس شیرنی کی محبت نے ان کی پوری زندگی بدل دی ہے اور وہ روز اس سے کوئی نہ کوئی سبق سیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں