چہرے پر قبائلی ٹیٹو بناکر خبریں پڑھنے والی نیوز اینکر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
توقع ہے دیگرخواتین بھی ٹیٹوکے ساتھ ٹی وی پرنظرآئیں گی،نیوز اینکر:فوٹو:فائل

توقع ہے دیگرخواتین بھی ٹیٹوکے ساتھ ٹی وی پرنظرآئیں گی،نیوز اینکر:فوٹو:فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی خاتون نیوز اینکر نے چہرے پر اپنے قبیلے کا روایتی ٹیٹو بنوا کر براہ راست نشریات میں خبریں پڑھ کے نئی تاریخ رقم کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سال کی  اورینی کائیپارہ چہرے پرٹیٹوکے ساتھ ٹی وی پرخبریں پڑھنے والی پہلی اینکربن گئیں۔ اورینی نے ٹھوڑی پرروایتی ٹیٹوبنوایا ہوا ہے۔ اپنے قبیلے کی روایت کو زندہ کرنے پر صارفین نے نیوز اینکر کو سراہا۔

اینکر کا کہنا تھا کہ ٹیٹوکے ساتھ ٹی وی پرخبریں پڑھنے کا دیرینہ خواب بالآخرپورا ہوگیا۔ توقع ہے کہ آئندہ سالوں میں ما اوری قبیلے کی مزید خواتین چہرے پر ٹیٹو سجائے خبریں پڑھتی نظرآئیں گی۔اورینی کائی پارہ کے ٹیٹوکے ساتھ خبریں پڑھنے کو لوگوں نے سراہا اوران کے اس اقدام کرانقلابی قراردیا۔

واضح رہے کہ اورینی کائی پارہ کا تعلق ما اوری قبیلے سے ہے جس کی خواتین ٹھوڑی  کے نچلے حصے پرروایتی ٹیٹوبنواتی ہیں جو ان کی پہچان ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔