- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
ماسک نہ لگانے پر عمر رسیدہ شخص کو تھپڑ مارنے والی ہالی وُڈ اداکارہ نکلیں
فلوریڈا: امریکا میں ایک خاتون نے دورانِ پرواز 80 سالہ مسافر کے ماسک نہ لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور مسافر کو تھپڑ دے مارا تھا جس کے جرم میں انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ہالی وُڈ کی اداکارہ نکلیں
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے اٹلانٹا جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں پیٹریشیا نے عمر رسیدہ مسافر کو ماسک نہ لگانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ خاتون معمر مسافر پر نہ صرف چِلائی بلکہ ہاتھ بھی اٹھا لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 1 منٹ 51 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پرواز پیٹریشیا بزرگ مسافر کے سامنے کھڑی ہوکر ماسک نہ لگانے پر اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہے جبکہ مسافر انہیں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کھانے پینے میں مصروف ہے۔
Delta flight from Tampa to Atlanta got crazy‼️ pic.twitter.com/I9BZUKv3LB
— ATL Uncensored (@ATLUncensored) December 25, 2021
اداکارہ مسافر پر چِلاتی رہیں ’ماسک پہنو، ماسک پہنو‘ جبکہ طیارے کا عملہ اداکارہ کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پیٹریشیا نے غصہ میں آکر 80 سالہ مسافر پر تھوکا بھی ہے۔
اٹلانٹا نیوز ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ پیٹریشیا کارن ویل کو ایف بی آئی نے گرفتار کیا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے نازیبا رویے کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔
ریور بیجورکلنڈ نامی ٹوئٹر صارف نے دیگر صارفین کی توجہ اس بات پر مبذول کرانے کی کوشش کہ کہ مسافر کو کھانے کے دوران ماسک ہٹانے کی بالکل اجازت ہوتی ہے، پیٹریشیا فضائی میزبان نہیں بلکہ خود بھی ایک مسافر ہیں، اس معاملے میں اداکارہ کی اپنی غلطی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔