حکومت نے ہندوعبادت گاہوں کے تحفظ کیلیے مندر منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 29 دسمبر 2021
ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی وزارتِ مذہبی امور کے ماتحت کام کرے گی۔ فائل فوٹو

ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی وزارتِ مذہبی امور کے ماتحت کام کرے گی۔ فائل فوٹو

 اسلام آباد: حکومت نے  پاکستان میں ہندوؤں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مندر منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ’ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی‘وزارتِ مذہبی امور کے ماتحت  کام کرے گی، جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے مذہبی امو و بین المذاہب ہم آہنگی کے پاس ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے قائم کی گئی 10 رکنی کمیٹی میں کرشن شرما، دیوان چاند چاؤلہ، ہارون سرب دیال، موہن داس، نرنجن کمار، میگھا اروڑا، امیت شادانی، اشوک کمار، ورسی مل دیوانی، امر ناتھ رندھاوا  شامل ہیں۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے نئی تشکیل شدہ منیجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت ا کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

مزید پڑھیں: 2021 اقلیتی عبادت گاہوں کی آرائش وتزئین کا سال

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ شر پسند عناصر مذہب ، فرقہ اور لسانیت کی بنیاد پر پاکستان میں تصادم چاہتے ہیں جس کو ہم مل کر ناکام بنائیں گے، یہ کمیٹی غیرمسلم آبادی اور ریاست کے درمیان پل کا کام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہندو عبادت گاہوں کی دیکھ بھال کے امور بھی یہی کمیٹی دیکھے گی۔

اس موقع پر  ہندو کمیٹی کے صدر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے کر ہماری برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور نئی تاریخ رقم کردی۔ کرشن شرما نے ہندو برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بھی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔