پی ٹی آئی کا دور حکومت معیشت، گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  جمعرات 30 دسمبر 2021
سیاسی،اقتصادی استحکام قومی سلامتی سے جڑا ہوتا ہے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

سیاسی،اقتصادی استحکام قومی سلامتی سے جڑا ہوتا ہے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا دورحکومت معیشت اورگورننس کے لحاظ سے بدترین رہا۔

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کا  دور حکومت معیشت کو خراب کرنے اور گورننس  کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔

 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے۔ اس کے مضمرات براہ راست قومی سلامتی پر ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔