- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
- غزوۂ بدر یوم ُالفرقان
- ملکہ ٔ کاشانۂ نبوتؐ
- آئی پی ایل2024؛ ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات
- عورت ہی مجرم کیوں؟
سڑک پر کھڑی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چاروں ملزمان گرفتار
گوجرانوالہ: کار سوار چار ملزمان نے حافظ آباد روڈ مان اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں درندگی کا واقعہ پیش آیا جہاں 4 ملزمان نے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، اور متاثرہ خاتون کو ایک مکان میں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ وہ گھر جانے کے لئے حافظ آباد روڈ مان اسٹاپ پر کھڑی تھی، کہ کار پر سوار 4 سفاک ملزمان نے گاڑی روکی اور اسے زبردستی کار میں بٹھا لیا، ملزمان اسے نامعلوم مقام پر ایک مکان میں لے گئے اور خاتون کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنایا، اور بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون سے گینگ ریپ کا مقدمہ تھانہ لدھے والہ وڑائچ میں درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےخاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طکب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے تفتیش کو جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے، خواتین اور بچوں پر تشدد ، ہراسمنٹ اور زیادتی کے واقعات پر پنجاب پولیس زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔